پاک افواج ملک وقوم کی شب وروز حفاظت پر مامور ہے: مولانا اشرف طاہر

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سنی علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر ممتاز عالم دین مولانا اشرف طاہر نے کہا پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا تاریخ اسلام شہادتوں بھری پڑی ہے آج پاکستان جنگی صورت حال سے دوچار ہے اور افواج پاکستان جو ملک وقوم کی شب وروز حفاظت پر مامور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں کہاہم افواج پاکستان سے بھرپور اظہار یک جہتی کرتے ہیں ہمیں سیاسی سماجی ذاتی اختلافات بھلا کر ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملک وقوم کے دفاع کے لیے ایک قوم بن کر ساتھ جاری رہے گا انہوں نے اللہ اکبر افواج اور پاکستان کے ژندہ باد نعروں کی گونج میں کہا جو مرنا نہیں جنتا وہ زندہ رہنا نہیں جانتا اسلام ہمیں شہادت کا درس دیتا ہے شہید کے درجات بلند ہوتے ہیں ۔ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ شہادت مومن کی معراج ہے اور قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں کو ڈھالیں اور پاکستان پر جو جنگ مسلط کی گئی ہے افواج پاکستان کا ساتھ دینے کے ساتھ ان کے اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگیں۔

ای پیپر دی نیشن