حکومت کورم پورا کرنے میں پھر ناکام، وقفہ کرنا پڑا

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوئی۔ اجلاس میں وقفے کے باوجود بھی کورم پورا نہ ہو سکا۔ اجلاس میں  اپوزیشن کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس میں 15منٹ کا وقفہ کر دیا گیا۔ وقفے کے باوجود بھی حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور کورم پورا نہ ہو سکا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پی ٹی آئی آئی ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج جمعہ 11بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن