اسلا م آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کیپیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ موک ایکسرسائزز روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔