اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے یونٹ کمی کر دی گئی۔ نیپرا کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں تین ماہ تک کمی ہو گی۔ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے مئی سے جولائی تک یونٹ بجلی ایک روپے 55 پیسے سستی کی گئی ہے۔ صارفین کو 52 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔