اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مصدقہ ذرائع نے کہا ہے کہ اس وقت یہ سوال سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے کہ بھارتی ڈرون کا نشانہ لیکر گرانے کیلئے پاکستان نے اپنا جدید ائر ڈیفنس سسٹم کیوں استعمال نہیں کیا۔ اس کا جواب بڑا واضح ہے کہ بھارت کی یہ چالاکی اور چال تھی کہ اس کے ڈرون گرانے سے وہ پاکستان کے جدید ائر ڈیفنس سسٹم بشمول راڈار کی لوکیشن پتہ چلائے اور اپنے کم ازکم پانچ جنگی طیاروں کی تباہی سے ہونے والی خفت و شرمندگی مٹاسکے۔ لیکن پاکستان بھارت کی اس مذموم چال کو بھانپ گیا اور اس خطرہ کو soft kill سسٹم کے ذریعے یعنی "جیمنگ اینڈ سپوفنگ " سے تباہ کردیا۔ مصدقہ ذرائع نے کہا کہ مودی اب بڑے ہو جائو۔ تمہارا پالا بچوں سے نہیں جنگوں میں کندن بنی فوج سے پڑا ہے۔