ایس ای سی پی کا کمپنیوں کی اسکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے لسٹنگ کیلئے فریم ورک تیار

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) ایس ای سی پی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے تعاون سے کمپنیوں کی اسکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے لسٹنگ کے لیے ایک ضوابطی فریم ورک تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں، ایس ای  سی پی  تمام متعلقہ فریقین (اسٹیک ہولڈرز) سے اس مجوزہ فریم ورک پر آراء￿ ، تجاویز اور مشورے طلب کرتا ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پی ایس ایکس کے ضوابط میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں تاکہ اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت لسٹنگ کے لیے ایک جامع فریم ورک اور لسٹنگ کے طریقہ کار کو وضع کیا جا سکے۔ان مجوزہ ترامیم کا مقصد زیادہ شفافیت، بہتر معلومات کی فراہمی اور مؤثر قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار یقینی بنانا ہے تاکہ موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو فیصلے کرنے کے لیے مناسب اور بروقت معلومات دستیاب ہو سکیں۔تجویز کردہ ترامیم اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت کمپنیوں کی لسٹنگ کے لیے مکمل طریقہ کار فراہم کرتی ہیں۔ ان میں یہ شرط شامل ہے کہ کسی بھی کمپنی کو اسکیم آف ارینجمنٹ میں شامل ہونے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) سے پہلے سے "نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ" (NOC) حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شرائط کی پابندی بھی ضروری ہوگی، جن میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن