لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور کی پروقار تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر ڈاریجے وردوفا (Dereje Wordofa)کو تمغہ خدمت سے نوازا۔ ڈاریجے وردوفا کو میڈل ان کی ایس او ایس چلڈرن کے بے سہارا بچوں اور فلاحی کاموں کیلئے خدمات کے اعزاز میں دیا گیا۔ گورنر پنجاب نے انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا فلاحی کام کرنے والوں کی بلاتفریق ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور، پرنسپل سیکرٹری و گورنر پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، سرکاری افسر اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے۔