فتح جنگ(نامہ نگار)ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاں جبی میں بھارتی ڈرون گرنے سے داخلی ڈھوک اعوان کے رہائشی ملک محبوب اعوان شدید زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ڈرون حملے کے گھنانے واقع کی اطلاع ملتے ہی ذمہ دار سیکورٹی ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکھٹے کر لیئے دریں اثنا ڈرون حملے کی اطلاع ملتے ہی سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کی خصوصی ہدایت پر انکی صاحبزادی محترمہ انبساط طاہر صادق بھی بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے ملک محبوب اعوان کی رہائش گاہ پہنچ گئیں انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا اور لواحقین سے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے بھار تی بزدلانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ضلع اٹک کی مردم خیز دھرتی کے باسیوں نے دفاع وطن کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں بھارت کا یہ بزدلانہ اور گھنانا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے گزشتہ دو روز کے کھلم کھلا بھارتی جارحیت سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے جس میں نہتے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، دفاع وطن کیلئے ضلع اٹک کی عوام بھی اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ متحد ہیں جو اپنے وطن کی عزت و حرمت اور تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔