لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں اور صرف آئی ایس پی آر، سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔ سوشل میڈیا پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز زیر گردش ہیں، لہٰذا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے۔ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔