غزہ کے مسلمانوں کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت کی جائے :صفدر حیات 

پتوکی( نامہ نگار) بار ایسو سی ایشن پتوکی اور پریس کلب پتوکی کا الگ الگ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں، فوجی جارحیت کیساتھ فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور وحشیانہ سلوک کی مذمت صدر بار چوہدری صفدر حیات ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کاشف اسلم چوہدری، سرفراز حمزہ نائب صدر،ساجد حسین جوائنٹ سیکرٹری، رابعہ شوکت فنانس سیکرٹری، محمد جاوید سہوتراصدر پریس کلب ، شیخ افتخار حسین،چودھری آصف شوکت،محمد نوید شیخ،سلمان احمد جاوید، محمد زمان گولڈن،ملک محمد احسن ودیگرنے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی پتوکی بارایسوسی ایشن اور پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن