اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستانی عوام اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایکس پر بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان پر کروز میزائل سے حملہ کیا، یہ بھارت کی جانب سے کھلا جنگ کا آغاز ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ نہتے شہریوں پر حملہ ظلم تھا۔ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔