ڈی ای او ریسکیو 1122 قصور کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس 

قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ریسکیو آفس قصور میں ہوا۔ اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر قصور کنٹرول روم انچارج ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچارج سٹور، انچارج پتوکی، کوٹ رادھا کشن، چونیاں، پھول نگر، مصطفی آباد ، الہ آباد اور کھڈیاں سے سٹیشن انچارجز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے اطمینان کا اظہار کرتے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن