لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز کے ناموں کی درستگی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔ قبل ازیں جمعرات کو سماعت مکمل ہونے پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔