لینڈ ریکارڈ سسٹم میں خرابی، جائیداد کی منتقلی سمیت تمام معاملات رک گئے

 مری (طفیل عباسی)لینڈ ریکارڈ سسٹم میں خرابی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آئی ڈی نہ چلنے سے جائیداد کی منتقلی سمیت تمام معاملات رک گئے جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں  ٹیکنیکل عملے کا کہنا ہیکہ پنجاب بھر کا لینڈ ریکارڈ سرور ایک ہی ہے جو اکثر پریشر بڑھ جانے کے باعث کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جسکے باعث سسٹم آئی ڈی کو قبول نہیں کرتا جدید تقاضوں کے مطابق اس پورے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور اس نظام کو ڈویژن کی سطح تک تقسیم کیا جائے تاکہ لینڈ ریکارڈ  سے متعلق آنے والی مشکلات کا سد باب ہوسکے ضلع مری میں جائیداد کی خریدو فروخت کی غرض سے کراچی سے خیبر تک دوردراز علاقوں سے سائلین جب تحصیل آفس پہنچتے ہیں تو سسٹم نہ چلنے کے باعث انہیں کئی کئی دن ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے سائلین نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طورپر اس معاملے میں نوٹس لینے کا  مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن