صاحبزادہ منیب ہاشمی ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز کے عہدیدار مقرر 

  اسلام آباد (نامہ نگا ر)ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل، پا کستان اسلام آباد چیپٹر کیلئے صاحبزادہ منیب احمد ہاشمی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیاہے ۔ تقرری کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قانون کے ارتقائی عوامل میں شعبہ وکالت اور وکلا کمیونٹی کا کردار بنیادی نوعیت کا حامل ہے۔ مقدمہ کی تیاری سے ججمنٹ تک کا سفر قانون دان کی عرق ریزی و مشقت سے ہی ممکن ہے۔ یوتھ آف پاکستان کے نام پیغام میں صاحبزادہ منیب احمد ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نسل نو کی تعمیر و ترقی کا انحصار اعلی معیاری تعلیم ،اتحاد و یگانگت ، درپیش معاملات کو تحریری شکل دیکر متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن