جیت کے بعد مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے:کاشف اسماعیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) واپڈاٹائون ویلفیئرگروپ کے نامزد صدراتی امیدوار چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے واپڈا ٹان کے رہائشیوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا الیکشن جیت کر ہم واپڈا ٹائون کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،18سال سے اقتدار میں رہنے والے اب واپڈا ٹائون کے رہائشیوں کا سامنا نہیں کرپارہے ہیں کیونکہ انہوں نے 18سال میں عوام فلاح وبہبود کا کوئی منصوبہ متعارف نہیں کروایا، صرف یہ لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں لگے رہے ہیں ، ووٹ کارکردگی کا ہے، واپڈا ٹائون کے رہائشیوں نے ان کی جھوٹی کارکردگی کو مسترد کردیا ہے،18سال سے اقتدار میں بیٹھا یہ ٹولہ،فضائی آلودگی، ہسپتال، سکول، سڑکوں، میرج ہال،پانی،پارکس،سکیورٹی کے بنیادی مسائل کا آج تک حل نہیں کرواسکے،ان کے ہر الیکشن میں صرف نعرے لگائے جاتے ہیں، واپڈا ٹائون کے رہائشیوں کو سبزباغ دکھاتے رہے ہیں لیکن ان کارکردگی صفر رہی ہے ،الیکشن سے قبل ہمیشہ ان کی طرف سے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن