لاہور(نپوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کی سیمپلنگ مہم کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیاہے۔مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے والے برانڈز کو اصلاح کا عمل مکمل ہونے کے بعد پروڈکشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں موجود تمام پراڈکٹس استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔ آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹس کی چیکنگ سالانہ شیڈول کے مطابق سال میں دوبار کی جاتی ہے۔