امریکی کانگریس کا وفد 10 اپریل کو پاکستان آئے گا، وزیراعظم سے ملاقات طے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی کانگریس کا وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا اہم دورہ کرے گا جس کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ اس کے علاوہ وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا۔ وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ اور بابا گرونانک کے مزار پر حاضری دے گا۔ کانگریسی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔ دورے کے منتظمین کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کانگریس کا وفد پاکستان کی داخلی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتا لہٰذا وفد بانی سے ملاقات نہیں کرے گا اور نہ ہی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر کوئی بات کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن