لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ’’انسانیت کے گلاب ‘‘کی طرف سے استاد اللہ بخش آرٹ گیلری میں دستی پھولوں کی نمائش کا آغاز ہوگیا۔ندرت بھرے آئیڈیا میں امن دوستی کا پیغام دیا گیا ہے۔15ہزار دستی پھولوں کو اس طرح سجایا گیا کہ دیکھنے والے نمائش میں چھپے پیغام کو قبول کئے بغیر نہ رہتے ہیں۔نوریا رفیق اقبال کے ندرت بھرے خیال کو عوامی پذیرائی ملی ہے۔لوگ سوشل میڈیا پر اس انداز کو سراہا رہے ہیں۔اس نمائش کو امیراہارون نے کیوریٹ کیا ہے جنہیں سحر بشیر کی معاونت حاصل ہے۔یہ نمائش 18مئی تک جاری رہے گی۔