راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی کے طلبا بھی میدان میں نکل آئے اس مقصد کے لئے راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور کم سن بچوں نے جمعہ کے روز لیاقت باغ پریس کلب کے باہر "پاک فوج زندہ باد" ریلی کا انعقاد کیا ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر امان اللہ خان اور ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر گل احمد سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ریلی میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان کے حق میں نعرے درج جبکہ شرکا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر مقررین نے واضح کیا کہ اگر پاکستان پر روایتی یا غیر روایتی کسی طرح کی جنگ بھی مسلط کی گئی تو پوری قوم متحد ہو کر جواب دے گی انہوں نے کہا پاک فوج جغرافیائی اور اساتذہ نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ہم وطن عزیز کے دفاع کے لئے دونوں محاذوں پر اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔