فضل الرحمن کی ایرانی سفیر سے ملاقات، بندر عباس دھماکے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نیٹ نیوز) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانے میں ایرانی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقا چاہتا ہے، ہم بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر رضا مقدمی نے خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق اور مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی بھی دعوت دی۔

ای پیپر دی نیشن