کراچی (این این آئی) کراچی میں مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے مندوبین کی جانب سے رمضان کی مبارکباد کے پیغامات جاری کئے گئے۔ امریکی قونصل جنرل سکاٹ اربم نے کہا کہ یہ مہینہ عبادات کے ساتھ ساتھ بھائی چارہ بھی سکھاتا ہے۔ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں خود احتسابی سکھاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح دیگر مندوبین نے اپنے پیغامات میں عالم اسلام اور پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ رمضان میں مختلف قونصل خانوں کی جانب سے افطار سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔