صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کادورہِ گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ایس ٹی ڈینیز انگلش ہائی سکول،چرچ روڈ گوجرانولہ میں خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک، امن کمیٹی کے اراکین ریورنڈ ڈاکٹر مجید سمیت مختلف مکتبہ فکر کے نمائندگان نے شرکت کی،رمیش سنگھ اروڑہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  حکومت پنجاب ایک ڈیجیٹل ای لرننگ پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جو غریب طلبہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا اسکے ساتھ آٹھویں سے بارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے فری کوچنگ کلاسز شروع کی جا رہی ہیں

ای پیپر دی نیشن