پنجاب حکومت کاایسڈ کنٹرول بل 2025 کی متفقہ منظوری پر شکریہ:ڈیپلیکس اسمایل اگین فاؤنڈیشن 

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈیپلیکس اسمایل اگین فاؤنڈیشن پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 کی متفقہ منظوری پر دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ بل تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کے تحفظ اور مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کیلئے ایک مؤثر قدم ہے۔ فاؤنڈیشن کی بانی صدر مسرت مصباح نے کہاہم پنجاب حکومت اور تمام متعلقہ فریقین کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اہم مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کیا۔ یہ قانون ہر اس متاثرہ فرد کیلئے ایک دیرینہ فتح ہے جو خاموشی سے درد برداشت کرتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن