لاہور(خبرنگار) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے چکوال میں یتیم بہن بھائی کو رشتہ داروں کی جانب سے دو سال تک اغوا کر کے قید میں رکھ کر بہن کو قتل کرنے اور بھائی کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر زبردستی زمین پر قبضہ کرنے کے واقعہ میں تفتیشی افسر کو تفتیش میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اصالتا طلب کر لیا۔تفتیشی افسر نے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے بریفینگ دی۔پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے تفتیشی افسر سے متاثرہ بچے کی دماغی حالت کے بارے استفسار کیا ، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ متاثرہ بچے زیر علاج ہے اور پولیس کی حفاظت میں تھانہ میں رکھا گیا ہے۔پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کا متاثرہ بچے کو تھانے میں رکھنے پر سخت اظہار برہمی کیا، پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے متاثرہ بچے کو محفوظ اور صحت افزاء مقام پر رکھنے کی ہدایات جاری کر دی،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے سربراہ کو متاثرہ بچے کی حفاظت اور بحالی کیلئے پولیس سے تعاون کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کر دیا،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے عدالت میں مقدمہ کی موثر پیروی کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی سربراہی میں سپیشل پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی۔