ننکانہ صاحب (نامہ نگار) موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ مانانوالہ روڈ پر چندر کوٹ سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔