چیچہ وطنی: نواحی گائوں میں نمونیے سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 6  ہو گئی

چیچہ وطنی (نامہ نگار) نواحی گائوں 14چودہ ایل میں نمونیے سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ محکمہ صحت نے صرف دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 14چودہ ایل میں گزشتہ ہفتہ کے دوران میں ایک سے گیارہ سال کے 6 بچے یکے بعد دیگرے نمونیے کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔ گائوں کے رہائشی محنت کش ظفر اقبال کے مطابق شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے 6 بچے اچانک پھیلنے والی بیماری سے انتقال کر گئے جبکہ 10سے زائد بچے تاحال بیمار ہیں، بیماری کی علامات میں بخار اور کھانسی کے ساتھ ساتھ جسم پر دانے نکلتے ہیں۔ محکمہ صحت ساہی وال کے سی ای او ڈاکٹر اظہر نقوی کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم کو متاثرہ گائوں بھیجا گیا اور متاثرہ بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے صرف دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن