جنرل ہسپتال :عید تعطیلات میں مریضوں کو علاج معالجے کے انتظامات مکمل 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کے احکامات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے دوران مریضوں کو علاج معالجے کی بر وقت سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے گریڈ 20 کے ڈاکٹر یحییٰ سلطان کو ڈائریکٹر ایمرجنسی لاہور جنرل ہسپتال مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن