راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر موثرٹریفک انتظامات کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا10 ڈی ایس پی، 138 انسپکٹرز، 498 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنٹس سمیت کل 646 افسران و ملازمان خصوصی ڈیوٹی سرانجام دیں گے سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ 52 سے زائد افسران و ملازمین مختلف پارکس پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے چاند رات کو بازاروں ، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دیگر اہم شاہراؤں پر سپیشل ڈیوٹی لگائی گئی ہے مساجد، امام بارگاہوں ، رش والے پوائنٹس دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں بھی ٹریفک پولیس ڈیوٹی سر انجام دے گی۔