اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر چرچ ہائے اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات چرچ ہائے اور دیگر عبادت گاہوں کے باہر پولیس افسران چاق و چوبند ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،شرکا کو چیک کر کے چرچز میں جانے دیا جا رہا ہے،سینئرافسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،چھت ڈیوٹی ،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرزاور بیریئرز کی فراہمی کویقینی بنایاگیاہے،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے شہر بھر میں گشت پر مامور ہیں،مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جہلم شہر میں امن و امان کا قیام ہمارا فرض ہے۔