پیپلزپارٹی  پنجاب بھر میں مؤثر سیاسی قوت بن چکی، ملک غلام اصغر انجرا 

فتح جنگ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک غلام اصغر انجرا نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی قیادت میں پیپلزپارٹی اٹک سمیت پنجاب بھر میں ایک بڑی موثر سیاسی قوت بن چکی ہے ان کی کاوشوں سے پنجاب میں پیپلزپارٹی جلد کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گی آئندہ الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی مضبوط تنظیم سازی کی بدولت تمام قومی و صوبائی اسمبل کی سیٹو ں پر مضبوط امیدوار لانے میں کامیاب ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ اٹک کی تمام صوبائی و قومی اسمبلی کی سیٹوں پر بھاری ووٹ بنک رکھنے والے افراد گورنر سردار سلیم حیدر خان سے رابطے میں ہیں ان شا اللہ وہ وقت دور نہیں جب الیکٹ ایبل امیدوار پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کیلئے لڑیں گے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی تاہم عوام انتخابات کیلئے ہمارے پاس چوائس ہو گی کہ مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے مزید اہم اور بھاری بھرکم سیاسی شخصیات جلد پیپلز پارٹی کے جمہوری قافلے میں شریک ہو جائیں گی کیونکہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا اور بلاول بھٹو وزیر اعظم ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن