اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر فرح ناز اکبر نے کہاہے کہ گذشتہ چار ماہ سے عجیب کھیل کھیلا جارہاہے، آج ہم ایٹمی قوت ہونے کے باوجود معاشی صورتحال خطرناک ہے سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے کاحق حاصل ہے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اسی میں اس ملک کی بقاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نوازسے اسلام آباد میں ملاقات کے بعدجاری بیان میںکیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ قوم گواہ ہے کہ مسلم لیگ نے اپنی سیاست ملک پر قربان کردی ،ملک کو اس وقت استحکام اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتوں کے اسٹیک ہولڈرز ملک کو اس سیاسی عدم استحکام سے باہرنکالنے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔مسلم لیگی رہنمافرح ناز اکبرنے مزید کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سالوں سے زیر التواہے، ، عمران نیازی ملک میں سیاست کے روپ میں خطرناک کھیل شروع کرچکا ہے جوملک کیلئے بہتر نہیں،شریف فیملی کو دیوار سے لگانے کی سوچ رکھنے والے اپنے سیاسی مستقبل کی خیر منائیں۔