اسلام اباد (نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی کے بعد وفاقی نظامت قومی بچت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میںردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا،ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے ،اسی طرح ریگولر کم سرٹیفکیٹ ،بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پینشنر بینیفٹ اکاؤنٹ ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ اور شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح منافہ میں بھی کمی کی گئی ہے۔