چونیاں+ قصور (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) فحش مذاق سے منع کرنے پر اپنے کزن کو فائر مار کر قتل کر دیا تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی والے بازار میں گزشتہ روز عمران جا رہا تھا کہ اس کے کزن شہزاد اور رفاقت وغیرہ نے فحش مذاق کیا جس پر آپس میں تلخی ہو گئی ملزموں نے فائرنگ کر کے عمران کو شدید زخمی کر دیا جس کو لاہور ریفر کیا گیا زخمی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گیا مقتول عمران کے والد کی درخواست پر الہ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔