لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کی معاشی ترقی کو ایک مؤثر اور بہتر ریونیو جمع کرنے کے نظام کے ذریعے فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ بالخصوص فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ڈیجیٹلائز کرنے کا حکومتی عزم قابل تعریف ہے۔ معاشی تجزیہ کار اسامہ صدیقی کایہ کہنا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے ڈیجیٹلائزیشن کے اہم اقدامات کو تیز کرنے اور ایندھن سمگلنگ کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔