شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماو امیدوار حلقہ پی پی 142 سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ملکی سیاست میں مثبت و تعمیری رجحانات کے فروغ کی خاطر بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور سیاسی اختلافات کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں مگر سیاست کے نام پر جو پاکستان کو جمہوریت کے ٹریک کے اتارنے اور انارکی و انتشار کو بڑھاوا دینے کی ساز ش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریگا اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، سید حمزہ سجاد ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ غریب عوام کوہر سطح پر ریلیف مل رہاہے۔ باشعور پاکستانی قوم حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔