کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں پولیس کی کاروائی،کار لفٹر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی لینڈ کروزر برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی کی ہدایت پر ماتحت عملے نے کاروائی کرتے ہوئے کار لفٹرادریس کو گرفتارکر لیا، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی لینڈ کروزر برآمدہوئی، کلر سیداں پولیس نے 04 دن قبل 15 کال پر مقدمہ درج کیا تھا، کلر سیداں پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ادریس کو گرفتار کیا ادہر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلر سیداں بشارت عباسی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔