نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سے 17 سالہ لڑکی کا اغوا

کراچی (این این آئی) نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سے لڑکی کو اغوا کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، لڑکی کو کار سوار ملزمان نے چھبیس مارچ کو اغوا کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ سترہ سالہ مغویہ کا موبائل فون بورڈآفس کے قریب سے ملا تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔لڑکی کے اغوا سے قبل اہلخانہ کو اطلاع دینے کی وائس ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے۔یاد رہے رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن