عید کی خوشیوں میں ٖ غریبوں کو بھی  یاد رکھیں،نوید لطیف قادری

کراچی (این این آئی) معروف سماجی اور روحانی شخصیت صدر عثمان عباسی فاؤنڈیشن نوید لطیف قادری کی جانب سے نیو کراچی میں  بچوں کو عید کے جوڑے تقسیم کئے گئے، اس موقع پر نوید لطیف قادری  نے کہا کہ نیو کراچی  میں کپڑوں کی تقسیم اپنی مدد آپکے تحت ہر سال کرتے ہیں ۔ اس سال  بھی سیکڑوں بچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے، نیو کراچی پسماندہ علاقوں میں شامل ہے، عید کی خوشیوں میں ٖ غریبوں کو بھی یاد رکھیں۔یہاں عوام دہاڑی دار اور کارخانوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والی آباد ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ اللہ پاک عید پر تمام لوگوں کو خوشیاں نصیب فرمائے۔ عید کی خوشیوں میں ٖ غریبوں کو بھی یاد رکھیں۔ اپنے آس پاس پڑوسیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔عوام عید کے اجتماعات میں غزہ کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ اسرائیل کے ظلم  کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا۔ مسلم حکمراں اسرائیل  سوشل بائیکاٹ کریں۔

ای پیپر دی نیشن