پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر جیل میں موجود 88 ورکرز کے کیس میں رپورٹ نہ آنے پر سماعت ملتوی

اسلام آبا(نمائندہ نوائے وقت)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے  پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر جیل میں موجود 88 ورکرز کے کیس میں رپورٹ نہ آنے پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار اورتھانہ ترنول کے مقدمات میں گرفتار88 کارکنان کو جیل سے عدالت لایاگیا، دوران سماعت کارکنان کی جانب سے زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے کہاکہ گیاکہ شناخت پریڈ ہو چکی ہے ، رپورٹ  نہیں ملی،استدعا ہے کہ عید کے بعد تک سماعت ملتوی کر دیں، جس پر وکیل زاہد بشیر ڈار نے کہاکہ تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ہماری اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حوالے سے ایک درخواست دائر ہے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئی آرڈر آتا ہے تو یہ سب کچھ فارغ ہو جائے گا، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں پولیس کی عید کے بعد سماعت کی  استدعا منظور کرلی

ای پیپر دی نیشن