لاہور(نامہ نگار)بھاٹی گیٹ پولیس نے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔بھاٹی گیٹ پولیس نے ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120 بوتلیں شراب برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمیر شراب کی ترسیل کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی غیر قانونی سپلائی چھپانے میں کامیاب ہو سکے۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔