بھارت:ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنےسے2 افراد ہلاک ،20زخمی

بھارت میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 18 بوگیوں پر مشتمل ممبئی جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور وہ پٹری سے اترگئی۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ  کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں سمیت متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے 20 زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا جبکہ 2 مسافر ہلاک ہوگئے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ اسی مقام کے قریب ہی ایک مال بردار ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی تھی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں حادثات ایک ساتھ ہوئے ہیں یا نہیں۔حکام کے مطابق مسافر ٹرین کی بوگیوں کی پٹری سے اترنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی البتہ حادثے کے سبب ٹرین شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔

ای پیپر دی نیشن