لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور، جلد آرڈر جاری کیا جائے گا: عدالت

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر آرڈر جاری کیا جائے گا۔ گذشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے ان کے بیٹے شہباز کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ درخواست کے ساتھ بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کا اعتراض تھا۔ بزرگ شہریوں کے لیے بائیومیٹرک ضروری نہیں جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن