امریکہ میں برفباری‘طوفانی بگولے‘ پروازیں منسوخ‘ ایک شخص ہلاک، کئی زخمی 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں برفباری اور طوفانی بگولوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی بگولوں سے متعدد ریاستوں میں تباہی آ گئی۔ ایک شخص ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔ طوفانی ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ سینکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ ہنگامی حالات کے باعث 200 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 8 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن