پیپلزپارٹی کراچی کا کینالز منصوبہ مستردہونے پر یکم مئی کو ریلی نکالنے کا اعلان

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کی کینالز کے ایشو پر جدوجہد اور صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یکم مئی کو ٹاور تا سندھ اسمبلی چوک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کررہی ہے۔ 24مئی کو کراچی ڈویژن کے تحت کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔ بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس معاملہ پر پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کینالز کے مسئلے کا حل ہم نے کرایا ہے لیکن  آج بھی اپوزیشن اس کا کریڈٹ ہمیں یا سندھ کے عوام کو نہیں دینا چاہ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن