کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی سٹی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ کراچی انڈر14بوائز جبکہ گرلز انڈر14،16اور انڈر 18کے مقابلے ہفتہ 3مئی کودوپہر1:00بجے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ہونگے۔جس میں کراچی کے انڈر 14بوائز کلاس میں 34,32,30,28,26کلوگرامزکے باکسرز کے علاوہ گرلز کلاس انڈر14،16اورانڈر18کے تمام ویٹس کے باکسرز حصہ لینگے جن کے لیئے ڈراز جمعہ 2مئی کوشام 4تا 6بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرانڈمیں ہونگے۔پروگرام کے نگران عبدالرزاق بلوچ اور کوآرڈینیٹر سیدعمران شاہ ہونگے۔