کراچی(کامرس نیوز)پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن (پی ایس اے ٹی ایف) جولائی 2025 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اپنے پاک افریقہ بزنس سینٹر کا افتتاح کرے گا، جو دوسرے پاک افریقہ بزنس سمٹ کے دوران افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ یہ سمٹ اب جولائی کے آخر میں منعقد کی جائے گی تاکہ بزنس سینٹر کے باضابطہ افتتاح کے ساتھ ساتھ پاکستانی تاجروں اور برآمدکنندگان کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو شرکت کا موقع مل سکے۔