لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش اور مطلوب 5 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چوری شدہ ہزروں روپے نقد، 3 چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے اشتہاری ملزم غلام عباس کو، تھانہ بھٹائی نگر ضلع حیدرآباد میں روپوش ملزم غلام مرتضیٰ کو، سی آئی اے پولیس نے اشتہاری ملزم نواب خان کو، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے ملزم امیربخش کو بغیر لائسنس بندوق سمیت اور رحمت پور پولیس نے ملزم سعید ڈیتھو کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب تھانہ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے حبیب اللہ کی چھینی جانے والی موٹرسائیکل، بقاپور پولیس نے محمد یوسف اور دڑی پولیس نے اخت?ار علی کی چوری شدہ موٹرسائیکلیں جبکہ سچل پولیس نے زین یاسین مہیسر کی چوری شدہ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش سمیت مزید قانونی اور ضابطے کی کاروائی جاری ہے۔