اسلام آباد(وقائع نگار)پی ٹی آئی رہنما و سینئر قانون دان بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پاکستان کو جو صورتحال پیش ہے اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے،جنوری 2023 میں انڈیا نے ہمیں سندھ طاس کے حوالے سے جو معاہدہ تھا وہ ایوب خان اور نہرو کے درمیان ہوا تھا،نہرو کراچی آئے تھیاور وہاں اس معاہدے پہ دستخط ہوئے تھے، اس معاہدے کے حوالے سے جو فیسلیٹیٹر تھا وہ دونوں طرف کا ہمارا ورلڈ بینک تھا،اس میں یہ لکھا ہوا ہے کہ کوئی پارٹی اگر اس پیسے نکالنا چاہے یا اس کو ایپریٹیٹ کرنا چاہیے دونوں لفظ موجود ہیں،سوال تو یہ اس حکومت سے کہ جب انڈیا کا نوٹس آیا تھا،اس وقت سے لے کر پیلگام تک اور اسے ایک دن پہلے تک جو انڈیا نے فال سلیکٹ کیا ہے،اس تک اپ نے سندھ طاس معاہدے کو بچانے کے لیے کیا کیا، دوسری بات کہ اس وقت جو حکومت بیٹھی ہوئی ہے ساری دنیا کو پتا انڈیا تو پڑوسی ہے،ان کو بھی پتہ ہوگا کہ وہ حکومت ہے جس نے ایک جیتے ہوئے آدمی کو جیل میں ڈال کر حکومت لی،یہ نہ قوم متحد کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی تگڑا بیانیہ بنا سکتے ہیں ۔