اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کا اسٹیشنز پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے RWMC سے معاہدہ۔ منیجنگ ڈائریکٹر RWMC نے جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی فراہمی کا عہد کیا۔ راولپنڈی، مارگلہ اور چکلالہ اسٹیشنز کی صفائی اب راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے۔ مسافروں کو صاف ستھرا اور صحت مند سفر فراہم کرنا پاکستان ریلوے کی زمیداری ہے۔پاکستان ریلوے کا عزم: عالمی معیار کی صفائی اور سہولتیں فراہم کرنا۔ صاف ستھرا ریلویز، ساتھ ستھرا پاکستان۔ ریلوے ٹریک پہ شجر کاری بھی کر رہے ہیں۔ دی ایس راولپنڈی منیجنگ ڈائریکٹر RWMC نے جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی فراہمی کا عہد کیا۔ معاہدے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی جناب نور الدین داوڑ اور RWMC کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب رانا ساجد صفدر نے دستخط کیے۔